ur_exo_text_ulb/03/13.txt

1 line
1.1 KiB
Plaintext
Raw Normal View History

\v 13 ۔تب موُسیٰ نے خُدا سے کہا۔ دیکھ جب میَں بنی اِسرائیلؔ کے پاس پہنچوں اور اُن سے کہوں کہ تمہارے باپ دادا کے خُدا نے مجھے تُمہارےپاس بھیجا ہےاور وہ مُجھ سے کہیں کہ اُس کا نام کیا ہے؟ تو میَں اُن سے کیا کہوں؟ \v 14 ۔خُدا نے موُسیٰ سے کہا ۔’’میَں جو ہُوں ‘‘اور اُس نے کہا ۔ کہ تُو بنی اِسرائیلؔ سے یُوں کہنا ۔ کہ وہ جو ہے ، اُس نے مجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے ۔ \v 15 ۔ اَور خُدا نے موُسیٰ سے دُوسری دفعہ کہا کہ تُو بنی اِسرائیلؔ سے یوں کہنا۔ کہ خُداوند تُمہارے باپ کے خُدا اَور اِبرہام کے خُدا اور اضحاق کے خُدا اور یعقُوب کے خُدا نے مجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے ۔ میرا یہی نام ہمیشہ تک ہے ۔ اور نسل سے نسل تک یہی میرا ذکر ہے ۔