ur_exo_text_ulb/19/19.txt

1 line
854 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 19 ۔ اور نرسنگا کی آواز نہایت شدید ہوتی جاتی تھی۔ اَور موسیٰ بولتا تھا اور خُداوند جَواب دیتا تھا ۔ \v 20 ۔اَور خُداوند کوہِ سیِنا کی چوٹی پر اُتر آیا ۔ اَور خُداوند نے موسیٰ کو پہاڑ کی چوٹی پر بُلایا ۔ تو وہ اُوپر چڑھا۔ \v 21 ۔اَور خُداوند نے موسیٰ سے فرمایا ۔ نیچے اُتر جا۔ اور لوگوں کو تاکیدکرکہ وہ خُدا کی طرف دیکھنے کے لئے حد نہ توڑیں ۔ ورنہ اِن میں سے بُہت ہلاک ہوں گے۔ \v 22 ۔اور کاہِن بھی، جو خُداوند کے پاس آتے ہیں ۔ اپنے آپ کو پاک کریں ایسا نہ ہو کہ خُداوند اُنہیں مارے ۔