ur_exo_text_ulb/12/03.txt

1 line
653 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 3 ۔اِسرائیل کی ساری جماعت سے تم کلام کرو اور کہو۔ کہ اِس مہینہ کے دسویں دِن ہر ایک مرد اپنے آبائی خاندان کے مطُابِق گھر پیچھے ایک برّہ لے۔ \v 4 ۔اور اگر کسی کے گھرانے میں برّہ کھانے کے لئے آدمی کم ہوں۔ تو اپنے ہمسائے کے ساتھ جو اُس کے زیادہ نزدیک ہو مل کر نفری کے شُمار کے مطُابِق ایک برّہ لے رکھے۔ تم ہر ایک آدمی کے کھانے کی مِقدار کے مطُابِق برّہ کا حِساب لگانا۔