ur_exo_text_ulb/29/26.txt

1 line
1020 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 26 ۔ اَور ہارون کی تخصیص کے مینڈھے کا سِینہ لے کر اُسے خُداوند کے حُضور ہلا ۔ تاکہ وہ ہلانے کا ہدیہ ہو۔ تیرا حِصہ یہ ٹھہرے گا۔ \v 27 ۔اَور تُو ہارون اور اُس کے بیٹوں کی تخصیص کے مینڈھے کے ہلانے کے ہدیہ کے سیِنہ کو جو ہِلایا جا چُکا ہے۔ اور اُٹھائے جانے کے ہدیہ کی ران جو اُٹھائی جاچُکی ہے لے کر اُن دونوں کو پاک ٹھہرا۔ \v 28 ۔تاکہ یہ سب بنی اِسرائیل کی طرف سے ہمیشہ کے لئے ہارون اور اُس کے بیٹوں کا حق ہو۔ کیونکہ یہ اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہے۔ لہٰذا یہ بنی اِسرائیل کی طرف سے اُن کی سلامتی کے ذبیحوں میں سے اُٹھائے جانے کا ہدیہ ہوگا۔ جو اُن کی طرف سے خُداوند کے لئے اُٹھایا گیا ہے۔