ur_exo_text_ulb/29/19.txt

1 line
513 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 19 ۔تب دُوسرے مینڈھے کو لے۔ اور ہارون ؔاور اُس کے بیٹے اُس کے سر پر ہاتھ رکھیں۔ \v 20 ۔تب تُو اُسے ذَبح کر ۔ اور اُس کے خُون میں سے لے کر ہارون اور اُس کے بیٹوں کے دہنے کانوں کی لو پر اور اُن کے دہنے ہاتھوں کے انگوٹھوں پر اور دہنے پاؤں کے انگوٹھوں پر لگا۔ اور خُون مَذبح کے گرِدا گرد چِھڑک۔