ur_exo_text_ulb/33/07.txt

1 line
1.0 KiB
Plaintext
Raw Permalink Normal View History

\v 7 ۔ خَیمہ اِجتماع اور موسیٰ نے خَیمہ کو لیِا اور خَیمہ گاہ سے باہر دُور اُسے کھڑا کر دِیا ۔ اور اُس کا نام خیَمہ اِجتماع رکھا۔ تو ایسا ہُوا ۔ کہ جو کوئی خُداوند سے کچھ پُوچھنا چاہتا ۔ وہ خَیمہ اِجتماع کو جو خَیمہ گاہ سے باہر تھا، جاتا۔ \v 8 ۔اور ایسا ہوتا تھا کہ جب موسیٰ خیَمہ کی طرف جاتا۔ تو تمام لوگ اُٹھتےاَور ہر ایک اپنے خیَمہ کے دروازہ پر کھڑا ہو جاتا اور موسیٰ کے پیچھے دیکھتا رہتا جب تک کہ وہ خیَمہ میں داخِل نہ ہوجاتا ۔ \v 9 ۔اَور یوں ہوتا کہ جب موسیٰ خَیمہ میں داخِل ہوتا تو بادل کا ستُون نیچے اُترتا اور خیَمہ کے دروازہ پر ٹھہرا رہتا۔اَور خُداوند موسیٰ سے باتیں کرنے لگتا۔