ur_exo_text_ulb/33/01.txt

1 line
981 B
Plaintext
Raw Permalink Normal View History

\c 33 \v 1 ۔ لوگوں کا پچھتاوا اور خُداوند نےموسیٰ سے کہا۔ روانہ ہو۔ اور تُو اور لوگ جِنہیں تُو ملکِ مصر سے نکال لایا۔ اُس ملک کی طرف چل پڑو۔ جس کی بابت میَں نے ابرہام اور اِضحاق اور یَعقُوب سے قَسم کھا کر کہا کہ تیری نسل کو دُوں گا ۔ \v 2 ۔اور میَں تیرے آگے ایک فرشتہ بھیجوں گا ۔ اور کِنعانیوں اَور اَموریوں اور حِتیوں اور فرزّیوں اور حویوں اور یبُوسیوں کو نکال دُوں گا۔ \v 3 ۔ تاکہ اُس ملک میں جس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے ۔ تُو داخِل ہوسکے ۔ لیکن میں تمہارے درمیان میں نہ جاؤں گا ۔ کیونکہ تم گردن کش لوگ ہو۔ تانہ ہو کہ میَں تمہیں راہ ہی میں فنا کرڈالوں۔