ur_exo_text_ulb/32/25.txt

1 line
945 B
Plaintext
Raw Permalink Normal View History

\v 25 ۔اور جب موسیٰ نے دیکھاکہ لوگ قابُو سے باہر ہوگئے ہیں۔ ۔ کیونکہ ہارون نے اُنہیں بے لگام چھوڑ کر اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے درمیان ذلیل کر دِیا۔ \v 26 ۔تب وہ خیمہ گاہ کے دروازہ پر کھڑا ہُؤا۔ اور کہا ۔ کہ جو کوئی خُداوند کی طرف ہے میرے پاس آجائے ۔ تو سب بنی لاوی اُس کے پاس جمع ہُوئے۔ \v 27 ۔تب اُس نے اُن سے کہا کہ خُداوند اِسرائیل کے خُدا نے یُوں فرمایا ہے۔ کہ ہر ایک اپنی تلوار ران پر لٹکا ئے اور جائے اور خیمہ گاہ میں ایک دروازہ سے دُوسرے دروازہ تک آگے پیچھے چلےاور ہر ایک اپنے بھائی کواور اپنے دوست کو اور اپنے ہمسایہ کو قتل کرے۔